6

“حکومت ٹھیک اور باہمت ہو تو آخرکار وہ کامیاب ہوجاتی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت اکتیس روپیہ فی کلو کم ہوئی ہے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اپوزیشن کا نام لئے بغیر کہا کہ بگڑا نظام بدلنے کی کوشش ہو تو نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتےہیں اور اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے مگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہوتو آخرکار وہ کامیاب ہوتی ہے۔

اس سے قبل اپنے ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مختلف کمپنیوں سےکوئلے سے گیس، مائع گیس منصوبوں پر میٹنگ ہوئی، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مقامی توانائی کے وسیع ذخائر کے راستےکھل جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں