5

امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی راؤ انوار پر پابندی عائد کردی

لندن: امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ قرار دیدیا اور ان پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے اثاثے منجمند کردیے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برطانیہ نے پاکستان میں درجنوں مشکوک پولیس مقابلوں کے مرکزی کردار ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے ان پر نہ صرف سفری پابندیاں عائد کردیں بلکہ ان کے اثاثے بھی منجمند کردیے ہیں۔

برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک ریب کے مطابق راؤ انوار پر پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران 400 سے زائد افراد کے ماورائے عدالت قتل پر لگائی گئیں جب کہ اس فہرست میں روس، وینزویلا اور گیمبیا کی سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔

کیٹاگری میں : Crime

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں