7

استعمال شدہ ماسک سے ’ماحول دوست اسٹول‘ بنانے والا طالب علم

سیول: جنوبی کوریا کے طالب علم نے استعمال شدہ فیس ماسک کو دوبارہ استعمال کرکے ماحول دوست اسٹول بنادیے۔

کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں لگنے والے لاک ڈاؤن کو بہت سے لوگوں نے غنیمت جانتے ہوئے اپنی فراغت کا مثبت استعمال کیا، کسی نے اس دوران اپنے خواہشات کی تکمیل کی تو کچھ لوگوں نے نت نئے تجربات کیے، انہیں میں سے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے طالب علم ’کم ہان نیول‘ بھی ہیں، جنہوں نے استعمال شدہ فیس ماسک کا زبردست استعمال کیا۔

جنوبی کوریا کی یونیورسٹی سے فرنیچر ڈیزائنگ کا کورس کرنے والے 23 سالہ ’کم ہان نیول‘ نے استعمال شدہ ماسک سے ماحول دوست اسٹول بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے انہوں نے ابتدا میں اپنی یونیورسٹی میں ایک چندہ باکس رکھا جس میں تمام طالب علموں سے اپیل کی کہ وہ اپنا استعمال شدہ ماسک پھینکنے کے بجائے اس باکس میں ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں