7

ارطغرل غازی نے اردو بول کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

لاہور: ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے اداکار اینگن التان دزیاتن نے اردو بول کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

اینگن التان المعروف ارطغرل غازی ان دنوں پاکستان کے مختصر دورے پر ہیں۔ وہ گزشتہ روز ترکی سے لاہور پہنچے اور اس دوران انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات کرنے کے علاوہ لاہور میں پریس کانفرنس بھی کی۔ جہاں انہوں نے پاکستانیوں کی محبت کو سراہتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں