7

25 ہزار کے نئے پرائز بانڈز کی فروخت پر پابندی عائد

کراچی: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کے نئے پرائز بانڈز کی فروخت پر فوری طورپر پابندی عائد کردی۔

25 ہزار روپے کے غیر رجسٹرڈ انعامی بونڈز ختم کرکے ان کی جگہ 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیم رجسٹرڈ انعامی بونڈز متعارف کروادیے گئے۔

فنانس ڈویژن نے پچیس ہزار پرائز بانڈز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 31 مئی 2021 سے 25 ہزار کے پرائز بانڈ ناقابل استعمال ہونگے۔ اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک سمیت 5 بینکوں کی 16 برانچوں سے تبدیل کروائے جاسکتے ہیں، انعامی رقم کے حصول کیلئے پرائز بانڈ شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ اسٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں