10

ملک بھر میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 50 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ایک دن میں اس جان لیوا وائرس نے 50 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 42 ہزار 596 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 59 لاکھ 48 ہزار 742 ہوگئی ہے۔

کورونا کی مریضوں کی تعداد کتنی؟
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 047 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں