8

کورونا کی دوسری لہر؛ ایک دن میں 56 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 46 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ایک دن میں اس وائرس سے 56 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 59 لاکھ 06 ہزار 146 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں