10

کورونا وائرس کے علاج میں معاون دوا ’ریمیڈیزیور‘ کی قیمت میں کمی کردی گئی

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا ’ریمیڈیزیور‘ کی قیمت میں کمی کردی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا ریمیڈیز یور کی قیمت میں کمی کردی، ریمڈیزیور 100 mg پاوڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت میں 3564 روپے کی کمی کی گئی ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اینٹی وائرل دوا کی قیمت میں کمی کا باضابطہ ایس آر او جاری کردیا ہے جس کے مطابق ریمڈیزیور 100 mg پاوڈر پر مشتمل ایک باؤل کی قیمت 5680 روپے ہے جب کہ ریمڈیزیور 100 mg پر مشتمل فی محلول کی قیمت بھی 5680 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں