7

کورونا وائرس، سندھ بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3099، زیادہ ہلاکتیں 905 کراچی میں ہوئیں

کراچی: صوبے بھر میں کورونا کے باعث اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3099 ہوگئی جب کہ کراچی میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں وبائی مرض کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی صوبے بھر کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کردیے، رپورٹ میں جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع صوبے کے دیگر اضلاع سے کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے آگے ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، ضلع شرقی کراچی میں سب سے زیادہ 905 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، دوسرے نمبر پر ضلع وسطی میں 552، ضلع جنوبی میں 381، ضلع کورنگی میں 304 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے، ضلع غربی میں 261، ضلع ملیر میں 188 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں