6

کراچی میں 3کلومیٹر طویل سائیکلنگ ٹریک کا افتتاح

کراچی کے ساحل پر شہریوں کےلیے 3 کلومیٹر طویل سائیکلنگ ٹریک کا افتتاح کردیا گیا۔

شہر میں سائیکلنگ اور صحت مند سرگرمی کو فروغ دینے کے لیے سی ویو پر کنٹونمنٹ بورڈکلفٹن (سی بی سی)کی جانب سائیکلنگ ٹریک بنایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر سی بی سی عادل رفیع نے اس سائیکل ٹریک کا افتتاح کیا جس کی لمبائی 3 کلو میٹر اور چوڑائی 8 فٹ پر محیط ہے۔

یہ ٹریک سی ویو پر عبدالستار ایدھی ایونیو روڈ پربنایا گیا ہے جہاں شہری نشان پاکستان سے خیابان اتحاد تک محفوظ سائیکلنگ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں