پاکستان کرکٹ اسکواڈز کی نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاون میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان کرکٹ اسکواڈ ز نے کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن کا مشکل وقت گزارنے بعد اب کوئنز ٹاون میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جہاں اسکواڈز ، ٹوئنٹی ٹیم اور پاکستان شاہینز مختلف اوقات میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور دونوں اسکواڈز اپنے اپنے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔