4

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 1837ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپے اور 643روپے کی کمی واقع ہوئی.

قیمتوں میں کمی کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 110450روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 94693روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں