9

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 ارب 40 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ موصول ہونے والی رقم میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔ جب کہ قرضوں اور بیرونی ادائیگیوں کے بعد سرکاری ذخائر میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 29 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 10 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں