5

روسی صدر کو ایٹمی جنگ سے محفوظ رکھنے والے طیارے سے چور اہم سامان لے اڑے

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوٹن کو ایٹمی جنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے طیارے’ڈومز ڈے‘ سے چوروں نے اہم سامان چرالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن کو ایٹمی جنگ کے دوران محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے طیارے ’ڈومز ڈے‘ میں چوری کی واردات ہوئی اور چور مواصلات کا اہم ساز و سامان لے اڑے۔

روسی پولیس کے مطابق طیارہ دارالحکومت ماسکو سے 11 ہزار کلو میٹر جنوب میں واقع شہر تاگنروگ میں موجود تھا کہ اس دوران چوروں نے اندر گھس کر مواصلات کے لیے لگائے گئے سامان کے 39 پرزے چرالیے تاہم ابھی تک واردات کرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں