3

بلاول نے پی پی پی رہنماؤں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے رہنماؤں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایم) کے فیصلوں پر من وعن عمل درآمد کیا جائے گا۔

اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے اندر اختلافات اور تحفظات سے متعلق سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلئے ہوتے ہیں، استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے جو رہنما ٹی وی چینلز پر بات کررہے تھے، چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انہیں روک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں