7

کویت کے نئے وزیراعظم کون؟ نام کا اعلان ہوگیا ویب ڈیسک 8 دسمبر 2020

کویت: کویت کے امیر شیخ نواز الاحمد الجابر الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو ایک بار پھر ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

کویت کی سرکاری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر کویت نے منگل کے روز شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ کی تشکیل نو کی ذمہ داری سونپ دی۔

امیر کویت کی منظوری کے بعد شاہی فرمان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کا استعفیٰ 6 دسمبر کو قبول کیا گیا جس کے بعد انہیں ایک بار پھر کابینہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں