7

کلین سوئپ کے بھارتی خواب خاک میں مل گئے

سڈنی: کلین سوئپ کے بھارتی خواب خاک میں مل گئے جب کہ تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے 12 رنز سے فتح سمیٹ لی۔

بھارتی ٹیم کو دوسری ہی گیند پر لوکیش راہول کی جدائی برداشت کرنا پڑی، شیکھر دھون (28)، سنجوسیمسن (10) اور شریاس آئر (0) کی اہم وکٹیں سویپسن نے اڑا کر اسے دباؤ کا شکار کیا۔

اگرچہ کوہلی نے اینڈریو ٹائی کی گیند پر سیمز کا کیچ بننے سے قبل 85 رنز بنائے مگر ٹیم مقررہ ہدف میں 7 وکٹ پر 174 رنز تک محدود رہی، بھارتی کپتان کو 2 مواقع بھی ملے۔ اس سے پہلے میتھیو ویڈ نے 53 بالز پر ٹی 20 کیریئر بیسٹ 80 رنز بناکر ٹیم کا اسکور5 وکٹ پر 186 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، میکسویل نے بھی 36 بالز پر 54 رنز سے اہم حصہ ڈالا، واشنگٹن سندر نے 2 وکٹیں لیں، بھارتی ٹیم نے کئی کیچز ڈراپ کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں