4

ڈیڑھ سال پہلے ریلی نکالنے کے مقدمے میں لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

فیصل آباد میں ڈیرھ سال قبل مریم نواز کے لیے ریلی نکالنے پر لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی ایم این اے شہباز بابر، ایم پی اے شفیق گجر اور سابق رکن قومی اسمبلی اعجاز ورک کے نام وارنٹ جاری کیے گئے ہیں اور پولیس کو انہیں 9 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گی اہے۔

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں پر 21جولائی 2019 کو مریم نواز کی آمد اور ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیاگیا تھا جب کہ مقدمے میں 50 نامزد، 350 نامعلوم افراد کو نامزد کیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں