8

پی ایس ایل فرنچائزز کے اتحاد میں دراڑیں پڑنے لگیں

کراچی: پی ایس ایل فرنچائززکے اتحاد میں دراڑیں پڑنے لگیں جب کہ پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ دونوں فنانشل ماڈلز میں سے کسی ایک پر اتفاق نہ ہو سکا۔

پی ایس ایل فرنچائزز ابتدا سے ہی مالی نقصانات کا رونا روتی چلی آئی ہیں،ان کا موقف ہے کہ یکطرفہ معاہدے سے پی سی بی ہی فائدے میں رہتا ہے ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آتا، معاملے کی سنگینی کا اندازہ فرنچائزز کے یکجا ہو کر پی سی بی کیخلاف عدالت جانے سے ہوا، بعد میں بورڈ کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر کیس واپس لے لیا گیا، اس حوالے سے دونوں فریقین میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں