6

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ایک مرتبہ پھر آکسیجن کم ہونے کا واقعہ

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلینڈر کو پانی فراہم کرنے والے وال کی بندش سے ایک مرتبہ پھر آکسیجن کا پریشر کم ہو گیا۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر روح المقیم نے اسپتال میں منگل کی شام 6 سے 7 بجے کے درمیان آکسیجن کا پریشرکم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہ آکسیجن فراہم کرنے والے سلنڈر کے ساتھ جڑے پانی کے وال کو کسی نے بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے پریشر کی کمی کے سبب آکسیجن مطلوبہ مقدارمیں فراہم نہ ہو سکی۔

قائم مقام ڈائریکٹر کے مطابق اسپتال میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے، کسی نے شرارت سے وال بند کیا جس کے بعد اس مقام پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کر دیا، اس سے آئندہ وال بند کرنے کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں