7

لاہورکے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لیے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

لاہور کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ان میں نیو مسلم ٹاؤن، وحدت کالونی، گلشن اقبال، اقبال ٹاؤن، گلشن راوی، شیراکوٹ، نواں کوٹ، سمن آباد اور ملت پارک کے علاقے شامل ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں