4

‘سینیٹ سے استعفے نہیں دیے جائیں گے’، پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ استعفے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی سے دیے جائیں گے تاہم سینیٹ سے استعفے نہیں دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں نئے الیکشن پر متفق ہوگئی ہیں جب کہ اس حوالے سے سینیئر رہنما نے کہا ہے کہ کہ آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کاکام ہے، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں سے مشاورت کرسکتا ہے اورایسی روایت بھی موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں