7

جوبائیڈن نے امریکی تاریخ بدل دی، اہم فیصلہ

امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام کو وزیر دفاع نامزد کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق جنرل لائیڈآسٹن کو سیکریٹری دفاع نامزد کر دیا ہے۔ سابق جنرل لائیڈآسٹن امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام وزیر دفاع ہوں گے۔لائیڈآسٹن عراق میں امریکی فوج کےسربراہ تھے اور 2016 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

ریٹائرڈ فور اسٹار آرمی جنرل کو عہدہ سنبھالنے کے لئے کانگریسی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر وہ کانگریس سے منظوری حاصل کر لیں گے تو سابق جنرل لائیڈآسٹن امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام پیٹناگون چیف ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں