3

اپوزیشن کی حکومت اُکھاڑ مہم جوئی

گیارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد، پی ڈی ایم نے جان لیوا عالمی وبا میں بھی جلسے جلوسوں کا جو ملک گیر سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، یہ جمہوری تحریک ہے نہ کوئی قابلِ فہم خصوصی مطالبات منوانے کی سیاسی جدوجہد، حقیقتاً یہ ماضی کے برعکس پہلے سے تسلسل پکڑتے لیکن ہنوز بیمار جمہوری عمل کو معطل کر کے حکومت اکھاڑنے کی مہم جوئی ہے۔

جس کا کوئی حاصل قوم و ملک کے لیے تو واضح نہیں تاہم متحدہ اپوزیشن کی موروثی جواں، بوڑھی اجتماعی قیادت، وہ سیاسی فوائد بھی حاصل کرتی نظر نہیں آ رہی، جسے اپوزیشن کھل کھلا کر واضح کرنے کی پوزیشن میں نہیں، تاہم ان کے پس پردہ ایجنڈے کی وضاحت وزیراعظم اپنے تئیں تواتر سے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں