7

احد اور میری نجی زندگی صرف ہماری ہے عوام کے لیے نہیں، سجل علی

دبئی: اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ احد اورمیری نجی زندگی صرف ہماری ہے عوام کے لیے نہیں۔

خلیج ٹائمزکوانٹرویومیں پاکستان کی خوبرواداکارہ سجل علی نے کہا کہ وہ خود کو بہت زیادہ خوش قسمت سمجھتی ہیں، کوئی بھی لمحہ ان کی زندگی میں ایسا نہیں کہ جس سے متعلق وہ یہ سوچیں کہ اس چیز کا ان سے زیادہ کوئی اورمستحق ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کام کومنتخب کرنے میں محتاط رہتی ہوں لیکن اچھے مواقع ملنے پرخوش قسمت ہوں، اپنا کام نہایت ایمانداری سے کیا ہے اور 2020 میرے لیے بہترین ثابت ہوا، اپنی کامیابی میں اپنے مداحوں اوراہل خانہ کے نام کرتی ہوں کیونکہ یہ سب ان ہی کی وجہ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں