8

2020:گرین شرٹس ون ڈے کرکٹ کوترس گئے

کراچی: 2020 میں گرین شرٹس ون ڈے کرکٹ کوترس گئے جب کہ ٹیم صرف3 میچز تک ہی محدود رہی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 میں زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح کرکٹ بھی شدید متاثر ہوئی اور پاکستان ٹیم پورے برس میں صرف 3 ون ڈے میچز تک محدود رہی، اکتوبرنومبر میں راولپنڈی میں کھیلے گئے ہوم میچز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی، اس دوران گرین شرٹس کا سب سے بڑا اسکور 281 رہا، پہلا میچ 26 رنز اور دوسرا 6 وکٹ سے جیتا جبکہ تیسرا اور آخری میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور میں مہمان سائیڈ فاتح رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں