5

ٹیسٹ رینکنگ؛ بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن بدستورمحفوظ

دبئی: ٹیسٹ رینکنگ میں اکھاڑ پچھاڑ کے باوجود بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن بدستور محفوظ ہے۔

نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز پر پہلے ٹیسٹ میں اننگز سے فتح کے بعد تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، ہیملٹن میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں 251 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن 2 درجے ترقی پاکر چوتھے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کو ایک ایک قدم نیچے تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنا پڑا، البتہ بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن محفوظ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں