8

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بڑے پروگرام کی منظوری دیدی

لاہوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بڑے پروگرام کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت یونیورسل ہیلتھ کوریج پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری نے شرکت کی۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 2 اضلاع میں مکمل ہیلتھ کوریج فراہم کی جائے گی، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق انصاف صحت کارڈ ہر شہری تک پہنچائیں گے، علاج معالجے کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق اور حکومت کا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں