8

نیوزی لینڈ سے منفی رپورٹ مل گئی، پاکستانی کرکٹرز آزاد، کل میدان میں اترینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 54میں سے 53اراکین کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے جس کے بعد نیوزی لینڈ میں 14دن تنہائی میں گذارنے کے بعد کرکٹرز کو منگل سے پبلک مقامات پر جانے اور پریکٹس کی مکمل آزادی مل جائے گی۔ مقامی وقت کے مطابق پاکستانی ٹیم دوپہر دوبجے سے آزادانہ نقل حرکت کرسکے گی ۔ ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کی پابندی ختم ہوجائے گی۔نیوزی لینڈ پہنچنے کے پندرہ دن بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پاکستانی شاہینز کا پہلا پریکٹس سیشن بدھ کو کوئینز ٹائون میں ہوگا۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم وائٹ بال جبکہ روحیل نذیر کی کپتانی میں شاہینز ریڈ بال سے پریکٹس کریں گے۔ دونوں ٹیمیں الگ الگ ہوٹلوں میں قیام کریں گی۔ اظہر علی، یاسر شاہ، حارث سہیل ،محمد عباس ، شان مسعود، عابد علی، فواد عالم سہیل خان اورنسیم شاہ کو پاکستان شاہینز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں