8

مفتی زرولی خان کا انتقال کورونا سے نہیں ہوا: قاری عثمان

کراچی: جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ مفتی زرولی خان کا انتقال کورونا سے نہیں ہوا، وہ گزشتہ 6 سال سے دمہ اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

قاری عثمان کے مطابق مفتی زرولی خان کو اتوار کی شام کو طبیعت خراب ہونےپر معمول کے چیک آپ کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھاجہاں وہ 24 گھنٹے داخل رہنے کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے۔

واضح رہے کہ ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق مفتی زر ولی کورونا کے سبب انڈس اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم قاری محمد عثمان نے اس کی تردید کی ہے۔

شیخ الحدیث مفتی زر ولی خان جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم تھے۔

مفتی زر ولی خان پھپیڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے آکسیجن پر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں