8

فردین خان وزن کم کرنے کے بعد ایک بار پھر بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

ممبئی: بھارتی اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے نہ صرف مداحوں کو حیران کردیا ہے بلکہ بالی ووڈ میں ایک بار پھر انٹری کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا، انسٹاگرام پر فردین خان کی وزن کم کرنے کے بعد سلم اور اسمارٹ تصاویر نے دھوم مچادی ہے۔

بھارتی فلم میکر مکیش چھابڑا کے دفتر کے باہر فردین خان ایک بار پھر اسی روپ میں نظر آئے جس میں انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی اور اپنی شخصیت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا، تصویر میں فردین خان ایک دم جوان اور دبلے، پتلے نظر آرہے جب کہ ان کا پیٹ بھی جو باہر نکلا ہوا تھا اب غائب ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں