سانگھڑ: 7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سانگھڑ کے نواحی گاؤں جمڑاؤ تین میں پیش آیا جہاں پڑوسی 7 سالہ بچی کو بہلا کر قریبی ویران جگہ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ بچی کے رونے اور شور مچانے پر لوگ پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔