6

راولپنڈی،مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ،2افراد جاں بحق،20 زخمی،5کی حالت تشویشناک

لاہور سے راولپنڈی آنیوالی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی،2 افراد جاںبحق اور20 سے زائدمسافرزخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی آنیوالی مسافر بس جہلم کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجےمیں بس میں سوار 2مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں پر پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جن کو علاج معالجہ کی مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں