5

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی خواتین اور ضعیف انصاف کے بغیر سڑ رہے ہیں، ترکی بن فیصل

مناما: سعودی شہزادے ترکی بن فیصل نے اسرائیل کو ’مغربی نوآبادیاتی طاقت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے اور جسے چاہے قتل کردیا جاتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے سابق ڈائریکٹر انٹیلی جنس اور سابق سفیر شہزادے ترکی بن فیصل آل سعود نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور خودمختار فلسطین کے قیام کے لیے عالمی معاہدے پر زور دیا۔

شہزادہ ترکی بن فیصل نے مزید کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو حراستی کیمپوں میں جھوٹے الزامات کے تحت انتہائی سخت قید میں رکھا ہوا ہے جہاں نوجوان، بوڑھے، خواتین اور بچے انصاف کے حصول کے بغیر برسوں سے سڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں