8

کمسن ملازمہ پر تشدد: بااثر خاتون بھی گرفتار

فیصل آباد : پولیس نے کم عمر ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون ثمینہ کو گرفتار کرکے ویمن تھانہ منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کی ایڈن ویلی کے رہائشی میاں بیوی نے کم عمر ملازمہ کو سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا تاہم عدالت نے رانا منیر کو ضمانت پر رہا کردیا۔

پولیس نے گزشتہ روز ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا تھا لیکن اب پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کم عمر ملازمہ صدف پر تشدد میں ملوث خاتون کو ایڈن ویلی میں گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ثمینہ نامی ملزمہ کو گرفتاری کے بعد ویمن تھانہ منتقل کردیا گیا ہے، جسے آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں