6

کرونا کی 95 فیصد تک مؤثر ویکسین کی 2 خوراکوں کی پاکستانی قیمت کیا ہوگی؟

ماسکو: روس نے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی کرونا کی 95 فیصد مؤثر ویکسین کی دو خوراکوں کی قیمت کا اعلان کردیا۔

صدائے روس کی رپورٹ کے مطابق معاون برائے وزیر صحت الیکسی کوئنزنیٹوف نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے روسی ویکسین ’اسپوٹنک 5‘ کی دو خوراکوں کی مقررہ قیمت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

روسی وزیر صحت کے معاون الیکسی کوئزنیٹوف نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کی قیمت تقریباً 26.20 ڈالر مقرر کی ہے۔ جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 4 ہزار 161 روپے کے قریب بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں