9

ملائیشیا ؛ کورونا امدادی پروجیکٹ میں رشوت کے الزام پر وزیر نے گرفتاری دیدی

جکارتہ: ملائشیا میں وبا کے دوران مستحق افراد میں امدادی سامان کی فراہمی کے پروجیکٹ میں سپلائرز سے 12 لاکھ ڈالر رشوت لینے کے الزام پر وزیر سماجی امور نے گرفتاری دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سماجی امور کے وزیر جولیاری باتوبارا نے انسداد کرپشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر پہنچ کر خود کو تفتیشی افسران کے حوالے کردیا۔ وزیر پر رشوت خوری کا الزام ثابت ہوگیا تو انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل انسداد بدعنوانی کے محکمے کے افسران نے پریس کانفرنس کرکے حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے سماجی امور اور دو اعلیٰ افسران پر وبا کے دوران 5 کھرب روپے کے خوراک اور امدادی سامان میں خرد برد کا الزام عائد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں