6

غلطی سے ایل او سی پار کرنے والی دو بہنوں کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کرگئیں جنہیں بھاتی فوج نے گرفتار کرلیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق آزاد کشمیر کی رہائشی ثناء زبیر اور لائبہ زبیر کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں بہنوں کے حوالے سے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، دونوں پاکستانی لڑکیوں کو ممکنہ طور پر کل پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں