8

بنگلا دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کو غیرآباد جزیرے پر منتقل کرنا شروع کردیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے پہلے مرحلے میں ایک ہزار 600 روہنگیا پناہ گزینوں کو بھاسن چار کے متنازعہ جزیرے پر منتقل کرنا شروع کر دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلادیش میں کاکس بازار کے پناہ گزین کیمپ سے 1 ہزار 600 روہنگیا تارکین وطن کو لے کر بحری فوج کی 7 کشتیاں ایک غیر آباد اور متنازعہ جزیرے بھاسن چار پہنچ گئیں۔ 5 کشتیوں پر پناہ گزین جب کہ دو میں خوراک اور اشیائے ضروریہ موجود تھیں۔
ادھر بنگلا دیشی حکومت کے اس اقدام پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی قوتوں سے بنگلا دیش کو باز رکھنے کی اپیل کی اور عالمی نمائندوں سمیت غیر جانبدار ماہرین کو جزیرے کے معائنہ کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں