7

این آر او دے کر ملک سے غداری نہیں کر سکتا: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے جلسے میں رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی البتہ یہ لوگ کرونا کی صورت حال میں اپنی چوری بچانے کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ حکومت منتظمین اور کرسیاں دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ وہ ان کے جلسوں سے دباؤ میں آ جایں گے لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ ’مجھے اگر کرسی چھوڑنی پڑی چھوڑ دوں گا لیکن بدعنوان عناصر کو این آر او دے کر ملک کے ساتھ اتنی بڑی غداری نہیں کر سکتا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی شک نہیں ہوا کہ وہ کامیاب نہیں ہوں گے، ملکوں کو قوم اٹھاتی ہے، 22 کروڑ میں سے صرف 15 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، لوگ ٹیکس دیں گے تو ملک ترقی کرے گا اور ہم پاکستان کو دنیا کے لیے مثال بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں