5

ایران کی سابق نائب صدر کو جاسوسی کے الزام میں ڈھائی سال قید کی سزا

تہران: ایران میں سابق نائب صدر اور موجودہ صدر حسن روحانی کی معاون خصوصی شھیندخت مولاوردی کو ملکی راز افشا کرنے کے الزام میں 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی ایک عدالت نے ملک کے اہم راز غیر ملکی طاقتوں کو فراہم کرنے اور ایران کی جمہوری حکومت کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں 55 سالہ شھیندخت مولاوردی کو ان کی غیر موجودگی میں 2 سال اور 6 ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں