8

آرمینیائی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے ؛ استعفے کا مطالبہ اور سول نافرمانی کی دھمکی

یریوان: آذربائیجان سے شکست تسلیم کرکے معاہدہ کرنے پر اپوزیشن نے آرمینیائی وزیراعظم نکول پاشینیان کو غدار قرار دیکر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم کو آذربائیجان سے معاہدہ کرنے پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا ہے۔ ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں اپوزیشن جماعت نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا اور بصورت دیگر سول نافرمانی کی دھمکی دی ہے۔

وزیراعظم نکول پاشینیان فی الحال اپوزیشن کے مظاہروں کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں تاہم انہوں نے عوام سے صبر سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ ہماری جیت کی طرف پہلا قدم ہے۔ اس کے دور رس نتائج آرمینیا کے حق میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں