7

ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ گئے

امریکا سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے سمیع اسلم نے کہاکہ انہوں نے مایوس ہو کر امریکا میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں دکھ تھا کہ انہیں پاکستان ٹیم میں موقع نہیں دیا جا رہا اور ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرنے باوجود ان پر دوسرے کھلاڑیوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بوجھل دل کے ساتھ امریکا پہنچا ہوں، پاکستان چھوڑنا آسان نہیں تھا، کرکٹ میری روٹی روزی ہے لیکن پاکستان میں مستقبل نظر نہیں آ رہا تھا جب کہ مجھے اپنا گھر بھی چلانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں