5

نیوزی لینڈ حکام سے رابطے،ابھی دورہ کو خطرہ نہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ فی الحال نیوزی لینڈ کے دورے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے لیکن صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چار روزہ میچ اس لئے منسوخ کیا گیا ہے کہ کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں اور جب وہ باہر آئیں گے تو ان کے لیے بغیر پریکٹس کر یہ میچ کھیلنا آسان نہ ہو گا۔ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ ا سٹاف کے ٹیسٹ بڑی لیبارٹری سے کروائے گئے تھے ، نتائج کے بارے میں شک و شبہے کی قطعاً گنجائش نہیں۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹروں سے مستقل رابطہ ہے، کھلاڑیوں کا صرف یہی کہنا ہے کہ وہ ٹریننگ چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں