7

شہباز گل کا شاہزیب خانزادہ پر غلط بیانی کا الزام

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نےشاہزیب خانزادہ پر غلط بیانی اور جھوٹ کا الزام عائد کیا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویسے شاہزیب خانزادہ صاحب نے غلط بیانی اور جھوٹ کی حد کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان نے اس سال ٹوٹل 353 ملین ڈالر کی ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کی ہے جو پاکستانی روپے میں 57 ارب روپے بنتے ہیں اور یہ (شاہزیب خانزادہ) فرما رہے ہیں کہ 122 ارب کا نقصان ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں