7

ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل پر پاکستان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور مرحوم سائنسدان کے اہلخانہ، ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ایسے اقدام بین الاقوامی تعلقات اور قانون کے تمام اصولوں کے خلاف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جائے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک فعل نے خطے میں امن واستحکام کی نازک صورتحال کو مزید خطرات سے دوچارکردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں