پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اچانک لنکا پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘ بدقسمتی سے مجھے ذاتی نوعیت کی ایک ایمرجنسی کی وجہ سے گھر واپس آنا پڑ رہا ہے’۔
آفریدی نے مزید لکھا کہ ‘صورتحال قابو میں آنے کے بعد میں فوری طور پر ایل پی ایل میں اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلوں گا’۔