8

کورونا وائرس: اسلام آباد کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد

اسلام آباد: کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد اسلام آباد کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کر دی، کھلی جگہوں پر کھانے اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں اِن ڈور کھانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے اوپن ایریاز میں کھانے اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی، احکامات کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں