6

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حتمی فریم ورک تیار

ملک کے سب سے بڑے شہر کے لیے سب سے بڑے منصوبے’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان’ کا حتمی فریم ورک تیار کر لیا گیا۔

جیو نیوز نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حتمی فریم ورک کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے آئندہ 3 برس میں کراچی کے بڑے منصوبوں کے لیے 739 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی معاشی ٹیم نے نجی ہاؤسنگ اسکیم سے سپریم کورٹ کی ریکور کردہ جرمانے کی رقم کراچی پر خرچ کرنے اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز حاصل کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت حکومت نے بے گھر افراد کی بحالی کا فیصلہ کیاہے جس کے کثیرالمنزلہ فلیٹس تعمیر ہوں گے، فنڈز وفاقی حکومت اور اراضی حکومت سندھ فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں