9

پولیس کا گجر پورہ موٹروے،انارکلی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

(حسن خالد)شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سول لائن ڈویژن میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف چیک کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے اور مشکوک عںاصر کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس نے گجر پورہ موٹروے کے گردو نواح اور انارکلی کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی مغلپورہ اور ایس ایچ او گجر پورہ نے بھی شرکت کی ۔ پولیس کی بھاری نفری سمیت خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں